شیخ محمد ابراہیم نام اور تخلص ذوق۔۱ اگست ۱۷۹۰ میں پرانی دلی کے محلہ قابلی دروازہ میں پیدا ہوئے۔سودا کے بعد دنیائے اردو میں قصیدے کا سب سے بڑا نام انہی کا آتا ہے ۔انہوں نے قصیدے کے علاؤہ دوسری اصناف سخن میں بھی بہت نام پیدا کیا ۔ ان کے قصائد کی تعداد ۳۰ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ذوق علم نجوم، علم ہیئت، علم طب، علم منطق، علم فلسفہ،علم فقہ،علم تصوف، علم تاریخ،علم حدیث،علم تفسیر اور علم موسیقی سے گہری واقفیت رکھتے تھے۔ذوق ۷ دن بیمار رہنے کے بعد۲۴ صفر ۱۲۷۱ بمطابق۱۸۵۴ کو بروز جمعرات اس دار فانی سے کوچ فرما گئے۔